تہران،دوحہ:(مشرق نیوز)تہران کانفرنس نے پاکستان کو افغانستان سے لاحق دہشتگردی خطرات کا سنجیدگی سے تدارک ناگزیر قراردے دیا۔
افغانستان کے ہمسایہ ممالک ،روس کی خصوصی نمائندوں کا تہران میں اہم اجلاس ہوا،کانفرنس میں پاکستان نے دہشتگردی پر سنگین تحفظات بھرپور انداز میں اٹھاتے ہوئے اپنی سلامتی کا معاملہ ہمسایہ ممالک کے سامنے رکھ دیا،وفد نے کہا افغانستان میں استحکام پورے خطے کے مفاد میں ہے،خطے میں امن، ترقی اور پائیدار سلامتی کے فروغ کے خواہاں ہیں۔
پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا دہشتگردی پرتحفظات کا حل ضروری ، پاکستان خطے میں امن و ترقی کے فروغ کا خواہاں ہے، تمام فریق مشترکہ ذمہ داری ادا کریں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا پاک افغان کشیدگی سے ایران بھی شدید متاثر ہوگا، دونوں ملکوں کےساتھ ایران کی سرحدیں مشترک ہیں،طالبان رجیم کے تہران کانفرنس میں نہ آنے کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن علاقائی فورمز میں شرکت باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دے سکتی ہے،کانفرنس افغانستان ،ہمسایہ ممالک کے درمیان مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
دریں اثنا پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی،اعلیٰ سطح کے روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا،عباس عراقچی نے دوطرفہ تعلقات مزید وسیع کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کےلئے پاکستان کے کردار کو سراہا،ایم صادق نے افغانستان کے ہمسایہ ممالک ،روس کے اجلاس کی میزبانی پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہاامید ہے اجلاس خطے میں امن، استحکام اور ترقی میں موثر کردار ادا کرے گا۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















