روس میں عالمی عدالت کے ججوں ،چیف پراسیکیوٹر کو قید کی سزا
ماسکو:(مشرق نیوز)روس میں عالمی عدالت کے ججوں ،چیف پراسیکیوٹر کو قید کی سزا ،8سینئر ججز بھی شامل،کارروائی پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر کی گئی۔
روسی عدالت نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے چیف پراسیکیوٹر کریم احمد خان و سینئر ججز کو غیر موجودگی میں قید کی سخت سزائیں سنائیں،ماسکو سٹی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کریم خان کو 15 سال قید کی سزا دی،ابتدائی 9 سال جیل میں گزارے جائیں گے ، باقی مدت سخت نظم و ضبط والی اصلاحی کالونی میں کاٹی جائےگی،پیوتر ہوفمانسکی و دیگر ججز کو ساڑھے 3 سے 15 سال تک قید کی سزائیں دی گئیں۔
عدالت نے قرار دیاآئی سی سی پراسیکیوٹر کریم خان نے غیر قانونی طور پر روسی شہریوں کےخلاف ہاگ میں مقدمہ چلایا اور ججز کو غیر قانونی گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت دی،رپورٹ کے مطابق اقدام عالمی سطح پر روس ،آئی سی سی کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔

















