اسرائیلی حملے میں حماس کے اہم ترین کمانڈر سمیت3 شہید
غزہ:(مشرق نیوز)اسرائیلی حملے میں حماس کے اہم ترین کمانڈر 2 ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق انٹیلی جنس اطلاع پر غزہ سٹی میں گاڑی پر کیے گئے فضائی حملے میں حماس کے اہم ترین عسکری کمانڈر رعد سعد کو نشانہ بنایا گیا،رعد سعد حالیہ مہینوں میں حماس کےلئے اسلحہ بحالی و تیاری کی کوششوں میں سرگرم رہے تھے،اسرائیلی فوج نے باضابطہ تصدیق کردی ،حماس کی جانب سے شہادت کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

















