20 امریکی ریاستوں نے ٹرمپ پر مقدمہ دائر کردیا
واشنگٹن :(بیورورپورٹ)ویزا پروگرام کیلئے نئی فیس کا اطلاق ہونے پر 20 امریکی ریاستوں نے صدر ٹرمپ پر مقدمہ دائر کردیا،نئی فیس تقریباً 100000 مقرر کی گئی جو ویزا پروگرام کے تحت نئے درخواست دہندگان پر لاگو ہوگی۔
ریاستوں نے کہا فیس وفاقی قانون اور اندرونی قوانین جیسے Administrative Procedure Act اور کانگریس کی منظوری کے بغیر نافذ کی گئی جس سے غیر قانونی اور نقصان دہ ہے، فیس سے تعلیم، صحت، تحقیق اور دیگر اہم خدمات میں کارکنوں کی فراہمی مشکل ہوجائے گی کیونکہ بہت سی یونیورسٹیاں، ہسپتال اور عوامی ادارے H-1B کارکنوں پر انحصار کرتے ہیں۔
وکیلوں نے دلیل دیتے ہوئے کہا فیس امریکی عوام یا مخصوص شعبوں پر غیر منصفانہ بوجھ ڈالے گی اور وفاقی قانون کے تحت عائد کردہ ضوابط سے تجاوز کرتی ہے، مقدمہ وفاقی عدالت میں دائر کیا گیا ہے جس میں ریاستی اٹارنی جنرل نے عدالتی حکم کی درخواست کی پالیسی کو نافذ کرنے سے روکا جاسکے۔

















