لاہور: (کامرس رپورٹر)وزیر خزانہ سینیٹراورنگزیب نے کہا ہے سرکاری ملازمین کے اثاثے سامنے لانے کی آئی ایم ایف شرط اضافی نہیں، معیشت ڈنڈے کے زور پر نہیں چلائی جارہی،سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے سے متعلق قانون سازی کر چکے، آئی ایم ایف نے سرکاری ملازمین کے اثاثے سامنے لانے کا کہا ۔
آل پاکستان چیمبرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے کہا اگلے سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں پالیسی ساز بنائے گا، ہر سیکٹر ایکسپورٹ کرے، خدمت کےلئے حاضر ہیں، پاسکو کو بند کر رہے ہیں، ادارہ کرپشن کا گڑھ تھا، فاٹا پاٹا میں مال فروخت نہیں ہو رہا، واپس آرہا ہے اور یہاں فروخت ہو رہا ہے، اچھے اقدامات کو سراہیں، ملک چلے گا، معیشت چلے گی اور ملک کو آگے لے کر جائیں گے، فارمل سیکٹر نے ہمیں کہا نان کمپلائنس سیکٹر کے پیچھے جائیں، پرائیویٹ سیکٹر کو ملک کو لیڈ کرنا ہوگا، نوکریاں پیدا کرنا سرکار کا کام نہیں ،پرائیویٹ سیکٹر کا ہے،سٹارٹ اپس اور نوجوان کاروباری افراد کےلئے سازگار ماحول حکومت کی ترجیح ہے، ڈیجیٹل معیشت اور ای کامرس سے کاروباری سرگرمیوں میں وسعت آئی، ٹیکس نیٹ میں توسیع، ٹیکس دہندگان کو سہولت دینے کا اعتماد بڑھا، خود کار نظام سے ٹیکس وصولی میں شفافیت اور اعتماد میں اضافہ خوش آئند ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا حکومت اور کاروباری طبقے کے درمیان مسلسل اور بامقصد مکالمہ ناگزیر ہے،وزیر اعظم کی معاشی ٹیم کی محنت اور کاوشوں کی بدولت بدعنوانی میں نمایاں حد تک کمی آئی، این ایف سی ایوارڈ پر پچھلے ہفتے اجلاس ہوا، سرمایہ کاروں اور تاجروں کا اعتماد بحال ہونے سے بزنس کو فروغ ملا، چاروں صوبائی وزرائے خزانہ سے بہت اچھے ماحول میں بات ہوئی، این ایف سی کے 8 گروپ میں سے 2 وفاق اور 6 صوبوں کے پاس ہیں، اگلے سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، کراچی چیمبر کی طرح لاہور میں بھی ریسرچ سیل بنائیں،مہنگائی ابھی قابو میں ہے،قومی ائیر لائن کی نیلامی 23 دسمبر کو ہو گی۔
ملازمین کے اثاثے سامنے لانے کیIMFشرط اضافی نہیں،وزیر خزانہ



















