این او سی کا اجرائ، بائنانس ، ایچ ٹی ایکس کوپاکستان میں سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی (پی وی آر اے) کی جانب سے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو این او سی جاری کردیا،حکام کے مطابق اقدام ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈرز کےلئے پاکستان میں منظم اور باقاعدہ ریگولیٹری فریم ورک کی تشکیل کی جاری کوششوں کا حصہ ہے، این او سی کا اجراءپی وی اے آر اے کی جانب سے متعلقہ سرکاری اداروں کے ساتھ مشترکہ مشاورت اور باضابطہ جائزہ کارروائی کے بعد کیا گیا،این او سی کے حصول کے بعد بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو پاکستان میں ہدف شدہ ریگولیٹری نگرانی کے تحت ابتدائی تیاری اور مشاورتی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت مل گئی، این او سی مکمل آپریٹنگ لائسنس نہیں ،این او سی کے تحت ایف ایم یو کے goAML سسٹم پر رپورٹنگ اینٹٹیز کے طور پر رجسٹریشن کا آغاز کیا جا سکے گا، ایس ای سی پی کے ساتھ رابطہ کر کے پاکستان میں اپنی ریگولیٹڈ مقامی سبسڈیریز کا اندراج ممکن ہو سکے گا،لائسنسنگ ریگولیشنز کے اجرا کے بعد مکمل وی اے ایس پی لائسنس درخواستوں کی تیاری اور جمع کرائی جا سکے گی، goAML رجسٹریشن کی تکمیل کے بعد پی وی اے آر اے کے ضوابط کے مطابق اے ایم ایل رجسٹرڈ سروسز فراہم کی جا سکیں گی، پیشرفت ورچوئل ایسٹ سیکٹر کی ریگولیشن کےلئے پی وی اے آر اے کے مرحلہ وار اور رسک بیسڈ طریقہ کار کی عکاسی اور بین الاقوامی ریگولیٹری طریقہ کار سے ہم آہنگ ہے،اتھارٹی کا مقصد ذمہ دارانہ جدت کی حوصلہ افزائی کےساتھ ساتھ مارکیٹ کی شفافیت، صارف کے تحفظ اور مالی استحکام کو برقرار رکھنا ہے، منظم این او سی فریم ورک کا آغاز پاکستان کے مالی نظم اور ذمہ دارانہ جدت کے عزم کا ثبوت ہے، وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے حصے کے طور پر پی وی اے آر اے دنیا کی پہلی AI سے چلنے والی ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بن رہی ہے،اتھارٹی نے پہلے ہی اے آئی سے چلنے والا ایپلی کیشن ایویلیوایشن سسٹم، ان ہاو¿س اے آئی پر مبنی ریکروٹمنٹ پورٹل اور ریگولیٹری دستاویزات کے جائزے کےلئے اے آئی اسسٹڈ ٹول متعارف کرا دیا ہے، ٹول سے نگرانی کی صلاحیت میں بہتری آئی اور پاکستان عالمی ریگولیٹری معیار سے ہم آہنگ ہوا ہے،چیئرمین پی وی اے آر اے بلال بن ثاقب نے کہا این او سی کا اجراءمکمل لائسنس یافتہ اور ریگولیٹڈ ماحول کی طرف پہلا قدم ہے، این او سی کے اجراءسے صارف کے تحفظ، مالی شفافیت اور ذمہ دارانہ جدت کو بنیاد بنایا جائے گا۔