ٹرمپ نے غزہ امن منصوبے کا دوسرا مرحلہ موخر کردیا


واشنگٹن:(خواجہ فاروق)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ موخر کرنے کااعلان کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے کہاغزہ کے انتظامی امور کو سنبھالنے کےلئے بنائے جانےوالے بورڈ آف پیس کا اعلان فی الحال روکدیا گیا، بورڈ آف پیس کے اراکین کا اعلان رواں ماہ کی بجائے آنےوالے سال 2026 کے شروع میں کیا جائے گا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کمبوڈیا تھائی لینڈ جنگ رکوانے کیلئے فون کروں گا، لگتاہے لڑائی روکنے پررضامند کرسکتاہوں،سی این این کوفروخت کردیا جانا چاہیے۔