اڈیالہ جیل حساس علاقہ،رات کو ملاقات کا وقت نہیں ہوتا،راولپنڈی پولیس
راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کے اڈیالہ کے قریب دھرنے کے معاملے پر راولپنڈی پولیس نے کہارات کو ملاقات کا وقت ہوتا نہ ہی بغیر عدالتی حکم کسی کو ملاقات کی اجازت دی جاسکتی ہے،راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ،عملدرآمد یقینی بنانا بھی راولپنڈی پولیس کی ذمہ داری ہے۔
پنڈی پولیس نے کہا اڈیالہ جیل کا علاقہ حساس و گنجان آباد،سکیورٹی ،ٹریفک کا نظام بحال رکھنا پولیس کی ذمہ داری ہے، دھرنے کے دوران توڑ پھوڑ اور مزاحمت کی تمام کوششوں کے باوجود انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا،بارہا سمجھانے ،انتہائی تحمل کے باوجود سیاسی جماعت کے اراکین کی جانب سے پولیس پر پتھراو،جلاو گھیراو کیا گیا ،قانون کو اپنا راستہ اختیار کرنا پڑا، شرانگیز سرگرمی ،حملے کی روک تھام کےلئے انتہائی تحمل ،حکمت عملی سے شر پسندوں کو منتشر کرنے کےلئے واٹر کینن کا استعمال کیا۔
اپنے بیان میں پنڈی پولیس نے مزید کہاقانون کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں کی جاسکتی، اڈیالہ جیل حساس علاقہ ہے ،سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ۔

















