ہر سال ثقافتی دن ہوتا ، ایف آئی آر کاٹنے والا جاہل ہے،جج
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عدالت نے شاہراہ فیصل سے جلاو گھیراو ،ملک مخالف نعروں کے الزام میں گرفتار ملزموں کا جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے پولیس پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
جج نے ریمارکس دیئے یہ تفتیشی افسر نہیں کٹھ پتلی ہے جو کہا جائے گا وہ ہی کرے گا، پولیس کو کوئی شرم نہیں ، پاکستان بچاکر آئے ہو یا تڑواکر ،عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی ایف آئی آر پڑھو، سندھی ٹوپی اجرک کلچر ڈے تھا، ریمانڈ پیپر پر لکھتے ہوئے شرم آتی ،دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس ہے ،دہشتگردی کہاں سے آگئی، تفتیشی افسر نے کہا میں نے نہیں مدعی نے دفعہ لگائی۔
عدالت نے ریمارکس دیئے جس نے لگائی وہ بھی جاہل جو یہاں لایا وہ بھی جاہل،ریلی تو ہر سال نکلتی ائیر پورٹ کراس کرنے کے بعد کیا ہوا؟،پرامن ریلی سے ملزموں کو گرفتار کرکے جعلی ایف آئی آر درج کرلی،عدالت نے جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے ہدایت کی ملزموں کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا جائے۔



















