مغربی افریقی ملک بینن میں فوجی بغاوت کی کوشش ناکام

بینن :(مشر ق نیوز) مغربی افریقی ملک بینن میں فوجی بغاوت ناکام،حکومت نے دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا۔

صدارتی دفتر سے جاری بیان کے مطابق صدر پیٹریس ٹیلون محفوظ ،صورتحال قابو میں ہے،باغیوں کا چھوٹا سا گروپ صرف ٹیلی ویژن کنٹرول کرسکتا ہے۔

قبل ازیں فوجی گروہ نے سرکاری ٹی وی پر آکر اعلان کیا ملک کا اقتدار فوج نے سنبھال لیا ،سرحدوں کو بند ،سیاسی جماعتوں کومعطل کردیا ،فوج بینن کے لوگوں کو نئے دور کی امید دلانے کا عہدکرتی ہے،تمام ادارے تحلیل کردئیے ۔