سی پیک فیز ٹو میں انفراسٹرکچر سے بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا،وزیر خزانہ
دوحہ:(مشرق نیوز)وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے معاشی استحکام حاصل کر لیا،سی پیک فیز ٹو میں انفراسٹرکچر سے بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔
دوحہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے کہا آئی ایم ایف پروگرام کے بعد مالیاتی و توانائی اصلاحات جاری ہیں،برآمدات میں بہتری سے آئی ٹی سروسز کو فروغ ملا، رواں مالی سال 4 ارب ڈالر کی آئی ٹی سروسز برآمدات متوقع ہیں،خلیجی ممالک سے ترسیلات زر 18 سے 20 ارب ڈالر سالانہ متوقع ہےں، تباہ کن سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں 0.5 فیصد کمی آئی۔
وزیر خزانہ نے کہا قطر کےساتھ ایل این جی، زرعی و ٹیکسٹائل شعبے میں تعاون مضبوط بنائیں گے،پاکستان میں تجارتی بہاو¿ و ٹیکنالوجی میں نئے مواقع ہیں، مصنوعی ذہانت ،ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز سمیت قطر کے ساتھ شراکت داری میں اضافہ ہوا، آئی ایم ایف کا 1.3 ارب ڈالر آرایس ایف پروگرام موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہے۔
سینیٹر اورنگزیب نے کہا سی پیک فیز ٹو میں انفراسٹرکچر سے بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، نوجوان فری لانسرز بلاک چین، اے آئی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آمدنی بڑھا سکتے ہیں، قطر کیساتھ ایف ٹی اے سے توانائی و مصنوعی ذہانت میں شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔



















