عدم ادائیگی، روس نے پاکستان پوسٹ کی خدمات پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)5 کروڑ 50 لاکھ روپے کے بقایا جات کی عدم ادائیگی ،روس نے پاکستان پوسٹ کی خدمات پر پابندی عائد کر دی۔

وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں کہا روس نے پاکستان پوسٹ کی سروسز پر اگست 2025 میں پابندی لگائی،پابندی کی وجہ ساڑھے 5کروڑ بقایا جات کی عدم ادائیگی ہے، رقم 2021 سے ادا نہیں کی گئی،12 نومبر 2021 تک پاکستان پوسٹ کے ذمہ 31 کروڑ سے زائد رقم واجب الادا ہے، فنانس ڈویژن کی جانب سے فنڈز کے اجرا کے بعد روسی پوسٹ کے بقایا جات ادا کیے جائیں گے۔