معیشت درست سمت ، آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ ہوچکا،وزیر خزانہ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیرخزانہ اورنگزیب نے کہا ہے آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ ہوچکا، این ایف سی ایوارڈ پراجلاس آئندہ ہفتے اجلاس ہوگا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے کہامعیشت درست سمت گامزن،کلائمیٹ فنانسنگ ناگزیر ہے، اصلاحات کے عمل میں پیشرفت ہورہی،حکومت ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل پیرا ہے،گروتھ میں تسلسل برقراررکھنا ہوگا، ایکسپورٹس میں 5فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ایکسپورٹس مدد کررہی ہیں،مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بہتری خوش آئند ہے، پائیدار ترقی کیلئے ادائیگی کا توازن ،کرنٹ اکاونٹ اہم ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہاآئی ٹی شعبے میں ماہانہ بنیادوں پر بہتری دیکھی جا رہی ہے، امپورٹ پر بھی نظر ،ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے، راتوں رات کچھ ممکن نہیں،وزیراعظم نے کہا پرائیویٹ سیکٹر ہی ملک کو لیڈ کرے گا، رواں مالی سال ترسیلات زر 41ارب ڈالر پر پہنچنے کاتخمینہ ہے، وزیراعظم نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے کی ہدایت کردی،پرائیویٹ سیکٹر کی اچھی تجاویز پر جلد کام ہوگا۔

سینیٹر اورنگزیب نے کہا پالیسی ریٹ کم ہونے کا قرض ادائیگی پر مثبت اثر پڑا،پانڈا بانڈ کا اجراجلد ہوگا،سب پاکستان فرسٹ ایجنڈے کو آگے لےکر چلیں گے۔