راولپنڈی:(بیورورپورٹ)اڈیالہ جیل کی بیرونی سکیورٹی ہائی الرٹ، 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور بھاری نفری کوتعینات کردیا گیا۔
جیل کے اطراف خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کرکے ڈیوٹی 2شفٹوں میں 12،12گھنٹے تقسیم کر دی گئی،سکیورٹی اہلکار ربرڈ بلٹس، ٹیئرگیس ،اینٹی رائٹ سامان سے لیس ہوں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے،ٹریفک پولیس کے 10افسر ، اہلکار بھی مقرر کردئیے گئے ،اڈیالہ گارڈ کی نفری کچہری ڈیوٹی کے بعد سٹینڈ بائی پر موجود رہے گی۔
اڈیالہ جیل کی بیرونی سکیورٹی ہائی الرٹ،بھاری نفری تعینات

















