فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عوام کیلئے اچھی خبر،ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 65 پیسے سستی ہونے کا امکان ،نیپرا اتھارٹی نے سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

سی پی پی اے نے کہا اکتوبر میں پانی سے زیادہ بجلی پیدا ہونے سے فیول ایڈجسٹمنٹ پر اثر پڑا، طلب میں کمی کے باعث کوئلے سے کم بجلی پیدا کی گئی،حکام نے کہا اکتوبر میں ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہیں،انڈسٹری کی کھپت 25 فیصد بڑھ گئی، کے الیکٹرک کو زیادہ بجلی دینے سے کیپسٹی پیمنٹس کا حجم کم رہا،این پی سی سی نے کہا دن کی نسبت رات کو 6 ہزار میگاواٹ سے زائد کی کھپت بڑھی ،اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کیا جائےگا۔