پاکستان سے حملوں میں14افراد ہلاک ہوگئے،افغانستان کاالزام
کابل:(مشرق نیوز)طالبان حکومت نے بغیر شواہد الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان سے افغان صوبوں خوست، کنڑ اور پکتیکا میں فضائی حملے کیے گئے۔
ترجمان طالبان ذبیح مجاہد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا خوست صوبے میں گھر پر فضائی حملہ کیا گیا ،9 بچے اور خاتون ہلاک ہوگئی،کنڑ اور پتیکا میں ہونے والے فضائی حملوں میں بھی 4 افراد مارے گئے،حملے ملکی سالمیت و قومی سلامتی کیخلاف ہیں۔

















