برقعے کامذاق اڑانے والی انتہا پسند آسٹریلوی سیاستدان سینٹ سے معطل

سڈنی:(مشرق نیوز)برقعے کامذاق اڑانے والی انتہا پسند آسٹریلوی سیاستدان ہنسن کو ایک ہفتے کےلئے سینٹ سے معطل کر دیا گیا ۔

وزیر خارجہ و حکومتی رہنما پینی وونگ کی جانب سے پیش کی گئی سرزنش قرارداد 55 کے مقابلے میں 5 ووٹوں سے منظور ہوئی،قرارداد میں کہا گیا ہنسن کے اقدامات کا مقصد لوگوں کو مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنانا اور مذاق اڑانا تھا۔