اوٹاوا میں تاریخی ریفرنڈم، سکھوں کا بھارتی جابرانہ نظام کیخلاف اعلان بغاوت


اوٹاوا: (مشرق نیوز) اوٹاوا میں تاریخی ریفرنڈم، سکھوں کا بھارتی جابرانہ نظام کیخلاف اعلان بغاوت، ہزاروں سکھوں نے بھارتی پالیسیوں کےخلاف اپنا سیاسی موقف ریکارڈ کرایا۔

علیحدگی پسند تنظیم سکھ فار جسٹس (SFJ) کے مطابق ریفرنڈم میں 53 ہزار سے زائد سکھوں نے حق رائے دہی استعمال کیا، شدید سرد موسم کے باوجود سکھ برادری کے افراد طویل قطاروں میں گھنٹوں کھڑے رہ کر ووٹ ڈالتے رہے۔

سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا اوٹاوا ریفرنڈم بھارتی حکومت کی پالیسیوں کےخلاف ”جمہوری ردعمل“،ہندوتوا سیاست کے جواب میں سکھوں کی پرامن جدوجہد کی علامت ہے،عالمی مبصرین نے کہاسکھ برادری کے مطابق خالصتان تحریک اب عالمی سطح پر مزید توجہ حاصل کر رہی ، خالصتان ریفرنڈم بھارت ،کینیڈا کے تعلقات میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے۔