خالصتان کی آزادی کے بعد رام مندر کی جگہ بابری مسجد کو دوبارہ تعمیر کرینگے،گرپتونت سنگھ


واشنگٹن :(خواجہ فاروق) خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہاہے بھارت میں نفرت، انتہا پسندی اور اقلیت دشمنی سفاک مودی کی متعصبانہ سوچ کی عکاس ،خالصتان کی آزادی کے بعد رام مندر کی جگہ بابری مسجد کو دوبارہ تعمیر کرینگے۔

اپنے ویڈیو بیان میں گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہندوتوا بیانیہ بھارت میں اقلیتوں کیلئے شدید خطرہ بن چکا،مسلمان دشمنی میں مودی نے صدیوں پرانی مسجد کی شہادت کو قومی تماشہ و سیاسی تہوار بنا دیا، 25نومبر کو دہشتگرد مودی رام مندر میں انتہا پسند ہندوتوا کا جھنڈا لگا رہا ہے،پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرا کے رام مندر کی جگہ دوبارہ بابری مسجد بنائیں گے۔

سکھ رہنما نے کہا مسلمان رام مندر میں دہشتگرد مودی کی جانب سے ہندوتوا کا جھنڈا بلند کرنے کا منصوبہ خاک میں ملا دیں اور25نومبر کو بڑی انسانی زنجیر بنا کر ایودھیا پر قبضہ کر لیں،مسلمانوں نے بھارت میں زندہ رہنا ہے تو اپنے مذہب و تاریخ کے دفاع کیلئے شہادتیں دینا پڑیں گی،تاریخ کو بلڈوزر سے بدلا جا سکتا ہے اور نہ ہی ہندوتوا کے جتھوں سے،دہشتگرد نریندر مودی کو روکنے والے کو11لاکھ روپے انعام دیا جائےگا۔