این سی سی آئی اے کے تمام پرانے افسر فارغ


لاہور:(سپیشل رپورٹر)این سی سی آئی اے کے تمام پرانے افسر فارغ،ایڈیشنل ڈائریکٹر راولپنڈی عبدالروف ،ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن محمودالحسن سے عہدے واپس لے لیے گئے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر کراچی عبدالغفار ،ایڈیشنل ڈائریکٹر ملتان احمد زعیم بھی فارغ ہونےوالوں میں شامل ہیں، انچارج ایبٹ آباد ڈپٹی ڈائریکٹر طاہرخان اوایس ڈی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل آباد آصف اقبال ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکھر امجد عباسی سے چارج واپس لے لیا گیا۔

تمام افسروں کو این سی سی آئی ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی،احسان چوہان ایڈیشنل ڈائریکٹرراولپنڈی زون ، مدثرشاہ ایڈیشنل ڈائریکٹرپشاور ،طارق خان ایڈیشنل ڈائریکٹر کوئٹہ تعینات ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرفصیح کو کراچی سے سکھر زون کا انچارج بنا دیا گیا۔