اقوام متحدہ میںپاکستان کی حق خود ارادیت قرارداد منظور


نیویارک:(بیورورپورٹ)اقوامِ متحدہ کمیٹی نے پاکستان کی حق خود ارادیت قرارداد منظور کرلی،پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں اقوام ،عوام کے حق خود ارادیت کے جامع عزم کو دوبارہ اجاگر کیا گیا ،قرارداد آئندہ ماہ جنرل اسمبلی میںتوثیق کےلئے پیش کی جائےگی۔

قرارداد میں متعلقہ ریاستوں سے مطالبہ کیا گیا غیر ملکی ممالک ،علاقوں پر فوجی مداخلت اور قبضہ فوراً ختم کریں اور ہر قسم کے جبر، امتیاز، استحصال ، بدسلوکی کا سلسلہ بند کیاجائے۔

عاصم افتخار نے کہاحق خود ارادیت اقوامِ متحدہ چارٹر میں بنیادی اصول کے طور پر درج ہے، متعدد بین الاقوامی دستاویزات میں بھی تسلیم شدہ ہےں،شہری و سیاسی حقوق کا بین الاقوامی عہد ،معاشی، سماجی و ثقافتی حقوق کا عہد بھی شامل ہے۔