پاکستان سٹاک ایشیا کی بہترین مارکیٹس میں شامل


نیویارک:(بیورورپورٹ)پاکستان سٹاک ایشیا کی بہترین مارکیٹس میں شامل ،بلوم برگ نے سرمایہ کاری پر رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق 2025 میںپاکستان سٹاک ایشیا کی بہترین مارکیٹس میں شامل رہی، 40 فیصد تیزی دیکھنے میں آئی،سیاسی استحکام ،بہتر ریٹرنز نے سرمایہ کاروں کااعتماد بڑھا دیا،ری ٹیل سرمایہ کاروں کی بھرپور واپسی دیکھنے میں آئی، پراپرٹی کی قیمتوں میں جمود کے باعث لوگ سرمایہ سٹاک مارکیٹ میں لا رہے ہیں، بینک ڈیپازٹ ریٹس آدھے ہونے سے بھی عوام کا رجحان شیئرز کی طرف بڑھا ۔