تاریخی کاروباری مراکز میں حالیہ حکومت اقدامات تشویشناک ہیں: تاجر برادری

لاہور (نعےم جاوےد) لاہور کے تاریخی کاروباری مراکز میں حالیہ حکومتی اقدامات نے تاجروں میں شدید بے چینی پیدا کر دی ہے، خصوصاً اس وقت جب پرندہ مارکیٹ کی مسماری کے بعد سرکلر روڈ کی تقریباً 3 ہزار دکانیں گرانے کے نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ اس صورتحال پر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سمیت شہر کے سینئر تاجر رہنماوں نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے کاروباری ماحول کیلئے تباہ کن قرار دیا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ جیسے ہی کاروبار بحال ہونے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بات ہوتی ہے، ایسے اقدامات مارکیٹوں کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیتے ہیں۔روز نامہ ”مشرق“ لاہور سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے صدر فہےم الرحمن سہگل، سارک چیمبر کے نائب صدر مےاں انجم نثار، وقار احمد میاں، راجہ جاوےد، لالہ سےف تمیمی، میاں سلیم،عمر قرےشی، محمد علی میاں، فاران سعےد بٹ، مےاں خلےل، عبےرمحمد علی، مےاںامجد چوہدری اور عادل منیر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ تاجر برادری کسی بھی غیر قانونی تعمیر کی حمایت نہیں کرتی مگر سرکلر روڈ کی دکانوں میں زیادہ تر وہ کاروباری افراد بیٹھے ہیں جو دہائیوں سے اپنی روزی اسی جگہ سے کما رہے ہیں۔ ان کے مطابق اچانک جاری ہونے والا نوٹس تاجر برادری کے اعتماد کو مجروح کرتا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کو بہتری لانی ہے تو پہلے ماسٹر پلان اور ریڈیولیشن کے تحت واضح پالیسی دے، پھر مشاورت کے ذریعے باہمی اتفاق سے کوئی لائحہ عمل طے کیا جائے۔تاجر رہنماوں نے کہا کہ پرندہ مارکیٹ کے انہدام کے بعد تاجروں کو یقین دلایا گیا تھا کہ آئندہ کوئی اقدام مشاورت کے بغیر نہیں ہوگا، لیکن سرکلر روڈ کی 3000 دکانوں کے نوٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومتی ادارے اب بھی یکطرفہ فیصلے کر رہے ہیں۔ کئی دکانداروں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر اس بار بھی مارکیٹس مسمار کی گئیں تو سینکڑوں چھوٹے کاروبار مکمل طور پر تباہ ہو جائیں گے اور شہر میں بے روزگاری کی نئی لہر جنم لے گی۔لاہور چیمبر نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس نوٹس کو واپس لیتے ہوئے مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے جو سرکلر روڈ کے اصل مسائل، ٹریفک دباو، تجاوزات اور ماسٹر پلان کے پہلوو¿ں کا جائزہ لے۔ چیمبر کے مطابق شہر کی تاریخی مارکیٹوں کی بحالی ضروری ہے مگر یہ کام تاجر برادری سے دشمنی کے بجائے شراکت داری کے جذبے سے ہونا چاہیے۔تاجر رہنماو¿ں نے اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت نے مشاورت کے بغیر مسماری کا عمل شروع کیا تو تاجر برادری پرامن احتجاج سمیت قانونی چارہ جوئی کا راستہ اپنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی معاشی سرگرمیوں کو بچانے کیلئے ایسے فیصلوں پر نظر ثانی نہایت ضروری ہے، ورنہ آنے والے دنوں میں شہر کی کاروباری فضا شدید متاثر ہو سکتی ہے۔