بلوچستان، مختلف اضلاع میں فائرنگ ،7 افراد جاں بحق
موسی خیل :(بیورورپورٹ)بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فائرنگ ،7افراد جاں بحق ہوگئے۔
فائرنگ کے واقعات موسیٰ خیل، لورالائی، خضدار اور ژوب میں پیش آئے، موسیٰ خیل کے علاقے کنگری سے 3افراد کی لاشیں ملیں، تینوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ،خضدار کی تحصیل وڈھ ،ژوب میں2نوجوان فائرنگ کانشانہ بنے،لورالائی میں نوجوان نے سوتیلی ماں اور ایک شخص کی جان لے لی۔

















