پرامن ایٹمی پروگرام کے حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایران
تہران:(مشرق نیوز)ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے تہران ملک میں کسی بھی مقام پر یورینیم کی افزدگی نہیں کر رہا لیکن پرامن ایٹمی پروگرام کے حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
کانفرنس سے خطاب میں عباس عراقچی نے کہا امریکی حملے میں افزودگی کے مقامات تباہ ہوگئے، تمام ایرانی ایٹمی تنصیبات عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی نگرانی میں ہیں،امریکہ ، اسرائیل خطے میں عدم استحکام پھیلانے کے ذمہ دار ہیں۔

















