لاہور (اپنے نمائندے سے) ریلویز بادامی باغ پو لیس محکمہ کی املاک کو محفوظ رکھنے میں زبانی جمع تفریق تک محدود، ٹریک پر کھڑی فریٹ بوگیوں سے بریکس اور دیگر پرزہ جات یومیہ کی بنیاد پر چوری ہونے سمیت منشیات کے استعمال کی آماجگاہ بن گیا ۔ذرائع کے مطابق آئی جی ریلویز پولیس کا محکمہ کی املاک و دیگر میٹریل کو محفوظ رکھنے کی خاطر منصوبہ بندی کو ناکام بنانے کی خاطر ریلویز پولیس سٹیشن بادامی باغ ریلویز کی املاک اور قیمتی اشیاءکی حفاظت کرنے میں مکمل ناکام اور کارکردگی زبانی جمع تفریق تک محدود دکھائی دے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بادامی باغ ریلویز ٹریک پر فریٹ ٹرین کی بوگیوں کا سامان چوری ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے مبینہ طور پر نشہ کا استعمال کرنے والوں کی جانب سے ان فریٹ بوگیوں میں منشیات کے استعمال کا مقام بنا رکھا ہے۔ بادامی باغ ریلویز پولیس اسٹیشن کی انتظامیہ کی جانب سے ریلویز میٹریل کی چوری کی روک تھام کرنے کی خاطر عملی اقدامات دیکھنے میں نہیں آرہے جس کی وجہ سے ریلویز کو لاکھوں روپے کا مالی نقصان پہنچ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق میٹریل چوروں کی جانب سے فریٹ ٹڑینوں کی بریک سمیت قیمتی پرزوں کی چوری کے واقعات میں یومیہ کی بنیاد پر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ بادامی باغ میں ریلویز گودام میں بھی سامان کی چوری کے واقعات بھی دیکھنے میں آرہے ہیں جو کہ بادامی باغ ریلویز پولیس انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ بادامی باغ میں گھڑی بوگیوں کا لوہا چوری ہونے پر بھی کاغذی کارروائی تک محدود ہے جبکہ نشئی کے خلاف بھی کسی قسم کی قانونی کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے ریلویز املاک نشہ خانہ میں تبدیل ہو چکا ہے۔ اس حوالے سے بادامی باغ پولیس سٹیشن کے انچارج عرفان باجوہ سے موقف لینے کی خاطر رابطہ کیا۔انہوں نے کال اٹینڈ نہ کی بعد میں ان کو وٹس ایپ میسج بھی کیا گیا جس کو سننے کے بعد بھی موقف نہیں دیا گیا ۔
بادامی ریلویز پولیس کی زبانی جمع تفریق، خراب بوگیاں نشہ کرنیوالوں کی آماجگاہ ، پرزے بھی چوری



















