امریکہ نے غزہ استحکام فورس کے قیام کےلئے ترمیم شدہ قرارداد پیش کر دی


نیویارک،پیرس:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز) امریکہ نے سلامتی کونسل میں غزہ استحکام فورس کے قیام کےلئے ترمیم شدہ قرارداد پیش کر دی ،فورس کو بورڈ آف پیس کے تحت قائم کیا جائے گا۔

سربراہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے،بورڈ کے مختلف ذیلی ادارے غزہ میں معاشی بحالی پروگرام اور غیر ریاستی گروہوں کو غیر مسلح کرنے کے اقدامات کی نگرانی کریں گے،امریکی مسودے میں صدر ٹرمپ کا مکمل 20 نکاتی امن منصوبہ شامل ہے۔

دوسری جانب محمود عباس کی فرانسیسی صدر میکرون سے ملاقات ہوئی،غزہ امن معاہدے کے اگلے اقدامات پر تبادلہ خیال اور فلسطینی آئین بنانے کےلئے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا گیا،فرانسیسی صدر کے دفتر کے مطابق ریاست کی مضبوطی کےلئے حکومتی ڈھانچے میں اصلاحات ناگزیر ہیں تاکہ خودمختار ریاست وجود میں آئے۔