ٹیرف سے آمدن ،امریکیوں کیلئے فی کس 2 ہزار ڈالر کا اعلان


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف سے حاصل ہونےوالی آمدن میں سے زیادہ تر شہریوں کو کم از کم 2 ہزار ڈالر بطور ادا کرنے کااعلان کردیا۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پرٹرمپ نے کہا زیادہ آمدن والے امریکی سہولت سے محروم رہیں گے،کھربوں ڈالر حاصل کر رہے ہیں ،جلد 37 کھرب ڈالر کے بھاری قرضے کی ادائیگی شروع کریں گے، ہر شخص کو (زیادہ آمدنی والے افراد کے علاوہ) کم از کم 2 ہزار ڈالر ادا کیے جائیں گے۔