اسلام آباد:(بیورورپورٹ) ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر سے زائد کمی،سٹیٹ بینک نے اعدادو شمار جاری کردئیے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق 31 اکتوبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر 2.40 کروڑ ڈالرکم ہوکر 19.66ارب ڈالر رہے،اکتوبر میں ماہانہ بنیاد پر ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں 75 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک کے ذخائر 3.12 کروڑ ڈالر اضافے سے 14.50 ارب ڈالر رہے۔
زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر سے زائد کمی



















