پاکستان سٹیل ملز میں تانبے کی بڑی چوری ، 280 ملزم گرفتار
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان سٹیل ملز میں تانبے کی بڑی چوری ، 280 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔
سینٹ کی ذیلی کمیٹی صنعت و پیداوار کے اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز میں بڑے پیمانے پر تانبے کی چوری کا انکشاف ہوا، حکام کے مطابق چوری روکنے کےلئے اب کاپر کی نیلامی کا فیصلہ کر لیا گیا ، اب تک 40 ایف آئی آرز ہو چکیں، 280 ملزم گرفتار کیے جا چکے۔
چیئرپرسن نے کہا سٹیل ملز کے 45 ملازمین کو 9ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، سرکاری رہائش گاہیں پرائیویٹ افراد کے حوالے کر نیوالے ملازمین کی تنخواہیں روک دی گئی ہیں،سینیٹر وقار مہدی نے کہا سٹیل ملز ملازمین سے بجلی کے بلوں پر 500گنا تک سروس چارجز وصول کیے جا رہے ہیں، 10 ہزار روپے کا بل ہونے کے باوجود 35 ہزار وصول کیے جاتے ہیں،حکام نے وضاحت کی اضافی چارجز ان آوٹ سائیڈرز سے لیے جاتے ہیں جو بل ادا نہیں کرتے، ہر ماہ بلوں میں اڑھائی کروڑ روپے کا خسارہ ، کے الیکٹرک نے سٹیل ملز کو 80کروڑ کا بل بھجوایا، چوری کی جڑ کو ختم کرنے کےلئے کاپر کو نیلام کر دیا جائے گا۔

















