ایم ڈی کیٹ رزلٹ میں کراچی کے طلبہ نے میدان مار لیا

کراچی :(بیورورپورٹ)ایم ڈی کیٹ امتحان میں کراچی کے طلبہ نے سندھ بھر میں سبقت حاصل کرلی،آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں پہلی تینوں پوزیشنز کراچی کے نام رہیں جبکہ ٹاپ 10 میں شامل 124 امیدواروں میں سے 41 کا تعلق کراچی سے ہے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز سے اے ون ،اے گریڈ لانے والے طلبہ کی اکثریت یعنی 56 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں فیل ہوگئے۔