میئر نیویارک کی دوڑ میں ظہران ممدانی کو واضح برتری

نیویارک: (خواجہ فاروق)میئر نیویارک کی دوڑ میں ظہران ممدانی کو واضح برتری،تمام امیدواروں کو پچھاڑ دیا،34 سالہ ڈیموکریٹک امیدوار ظہران ممدانی پولز میں سب سے آگے ہیں۔

ابتدائی ووٹنگ میں تاریخی جوش وخروش دیکھنے میں آیا، 4دنوں میں 3لاکھ ووٹ کاسٹ کیے گئے،الیکشن دوڑ میں ممدانی پہلے،کومو دوسرے،سلیوا تیسرے نمبر پر ہیں،ابتدائی ووٹنگ کاآغاز 25 اکتوبر کو کیا گیا، سہولت اس لیے دی جاتی ہے ہر کوئی الیکشن ڈے پر مصروف نہ ہو، ووٹ کاسٹ کرسکے۔

نیو یارک سٹی بورڈ آف الیکشن کے مطابق ابتدائی ووٹنگ کے پہلے 4 دنوں میں تقریباً 3لاکھ نیو یارکرز نے حق رائے دہی استعمال کیا،ٹرن آﺅٹ 1993کے بعد سب سے زیادہ ہے، ابتدائی ووٹنگ کےلئے پولزاتوار 2 نومبر تک جاری رہیں گے اور الیکشن ڈے منگل 4 نومبر کو دوبارہ کھلیں گے۔

ادھر نیویارک میں مقیم ممتاز سماجی، سیاسی و انسانی حقوق کے کارکن خواجہ فاروق نے کہا ظہران ممدانی کی کامیابی یقینی ہے،دیانتدار اور ویژن رکھنے والے رہنما نیو یارک کو دوبارہ عظیم بنائیں گے۔

پاکستانی کمیونٹی رہنماوں راحیلہ اسلم ،شازیہ وٹو نے کہاجامع پالیسیاں، عوامی سلامتی پر توجہ ، مساوات کا عزم ظہران ممدانی کامشن،ویژن ہر نیویارکر کی ضروریات کے مطابق ہے چاہے تعلق کسی بھی پس منظر سے ہو،ظہران ممدانی دیانت داری اور ترقی کی علامت ،سب کو ساتھ لےکر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، فتح تمام کمیونٹیز کی کامیابی ہوگی ۔