شوگرملز کی ویڈیو اینالیٹکس کے ذریعے مانیٹرنگ لازم
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کرنے میں اہم پیشرفت ،شوگر ملز کی ویڈیو اینالیٹکس کے ذریعے مانیٹرنگ لازم ،چینی پیداوار کی الیکٹرانک نگرانی کے حکم کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ایف بی آر نے کہا شوگر ملز بغیر مانیٹرنگ پیداوار نہیں نکال سکیں گی، جدید جی پی یو سسٹم کی تنصیب لازمی قرار دےدی ،پیداوار کی اب ویڈیو اینالیٹکس کے ذریعے مانیٹر ہوگی،یکم نومبر سے بغیر ٹیکس سٹیمپ بیگز کی ترسیل ممنوع ، سیمنٹ شعبے میں ٹریک اینڈ ٹریس نظام نافذ کردیا گیا۔



















