گرین کلائمیٹ فنڈ نے پاکستان کیلئے 25کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دےدی
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)گرین کلائمیٹ فنڈ نے پاکستان کیلئے 25کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دےدی۔
ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے اعلامیے میں بتایا گیا قرض کی رقم کو گلیشیرز ٹو فارمز منصوبے کےلئے استعمال کیا جائےگا ،منصوبے کے تحت گلیشیرزسے نکلنے والے آبی نظاموں کو ماحولیاتی اثرات سے نمٹنے کےلئے مدد فراہم کی جائے گی، امداد سے سوات میں کسانوں کو زراعت ،آبپاشی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ، منصوبے کو ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے مکمل کیا جائے گا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا منصوبے کا مقصد گلیشیر پر انحصار کرنے والے خطوں میں پانی و زراعت کے نظام کو مضبوط بنانا ہے،اے ڈی بی آئندہ 10 برس میں منصوبوں پر 3.25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرےگا،پروگرام سے 1.3 کروڑ افراد، خصوصاً کسان ،پہاڑی علاقوں کی آبادی مستفید ہوگی،گلیشیرز سے نکلنے والے 4 بڑے دریائی حوض،نارین، پیانج، کورا ،سوات پروگرام کا حصہ ہوں گے۔
اے ڈی بی نے کہا منصوبہ موسمیاتی و گلیشیرز تحقیق کو قومی ترقیاتی منصوبہ بندی میں شامل کرےگا،خطرناک حالات سے نمٹنے کےلئے جدید وارننگ ،مانیٹرنگ نظام بھی قائم کیے جائیں گے۔



















