تاریخ رقم،امریکہ سے خام تیل کی درآمد شروع،بحری جہاز پاکستانی بندرگاہ پر لنگرانداز

کراچی:(بیورورپورٹ)تاریخ رقم،امریکہ سے خام تیل کی درآمد شروع،سب سے بڑا بحری جہاز پاکستانی بندرگاہ پر لنگرانداز ہوگیا۔

سنرجیکو نے ملک میں پہلی بار10لاکھ بیرل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل درآمد کیااورامریکہ سے خام تیل درآمد کرنے والی پاکستان کی پہلی کمپنی بن گئی۔

پاکستان ،امریکہ کے درمیان نئے ٹیرف تجارتی معاہدے کے تحت نومبر ،جنوری میں 10،10 لاکھ بیرل خام تیل کے مزید2 جہازوں کی آمد متوقع ہے، امریکی خام تیل کی پہلی درآمد سے پاک امریکہ تجارتی تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوگیا۔