اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی امور خصوصاً غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال، پاک سعودیہ کثیر الجہتی شراکت داری کو تمام شعبوں میں مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی فورمز پر باہمی تعاون ،اخوت و دوستی کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا،اسحاق ڈار نے سعودی قیادت اور شہزادہ فیصل بن فرحان کو ”فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو فورم“ کے کامیاب انعقاد اور پرتپاک میزبانی پر مبارکباد دی۔
ڈار کی سعودی ہم منصب سے ملاقات ،شراکت داری کووسعت دینے پر اتفاق



















