سردیوں کی آمد،سندھ، بلوچستان کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سردیوں کی آمد ،سندھ ، بلوچستان کے صارفین کےلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے،سوئی سدرن گیس کمپنی نے درخواست جمع کرا دی۔

سندھ اور بلوچستان کے صارفین کےلئے گیس کی قیمتوں میں 125روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی،گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست رواں مالی سال کےلئے کی گئی،سندھ، بلوچستان کےلئے گیس کی اوسط قیمت 1783 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے،اوگرا 11 نومبر کو کراچی میں عوامی سماعت کرے گا۔