بھارتی میڈیا کا خطے میں عدم استحکام پھیلانے کیلئے زہریلا پروپیگنڈا بے نقاب


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان نے ایک بار پھر بھارتی میڈیا کے خطے میں عدم استحکام پھیلانے کے مذموم ہتھکنڈوں کو بے نقاب کر دیا۔

وزارت اطلاعات نے واضح کیا بھارتی میڈیا جھوٹ، افواہوں ،گمراہ کن اطلاعات کے ذریعے خطے میں نفرت ،انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے، گودی میڈیا خصوصاً این ڈی ٹی وی اور ریپبلک نیوز انڈیا فتنہ الخوارج کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئے ،بھارتی میڈیا مودی حکومت کی ایماپر جھوٹ ،پروپیگنڈے کی فیکٹری بن کرپاکستان مخالف بیانیہ پھیلا کر دہشتگردوں کو تقویت دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

ترجمان وزارت اطلاعات نے خبردار کیا بھارتی میڈیا کی گمراہ کن رپورٹنگ ، جھوٹے دعوے خطے کی سلامتی کےلئے سنگین خطرہ ہیں،عالمی برادری انتشار انگیز اور غیر ذمہ دارانہ رویوں کا نوٹس لے۔