مہنگائی کی مسلسل اڑان،سالانہ شرح 5.3 فیصد تک جا پہنچی
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مہنگائی کی اڑان،مسلسل چوتھے ہفتے اضافہ ریکارڈ ،سالانہ شرح 5.3 فیصد تک جا پہنچی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ،6 سستی ،25کے نرخوں میں استحکام رہا۔
مہنگی ہونےوالی اشیا میں پیاز، انڈے، چینی، لہسن، کیلے، خشک دودھ، بیف، کوکنگ آئل، انرجی سیور،جلانے کی لکڑی ودیگر شامل ہیں،پشاور میں چینی سب سے مہنگی 210 ،اسلام آباد ،راولپنڈی 200،لاہور میں180 روپے کلو تک فروخت ہوئی۔



















