مصنوعی ذہانت کا سفر،اسلام آباد میں پرو اے آئی گلوبل چیپٹر کا آغاز


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پاکستان میں مصنوعی ذہانت کی ترقی، شمولیت، عالمی سطح پر نمائندگی کےلئے پرو اے آئی گلوبل اسلام آباد چیپٹر کی پہلی باضابطہ افتتاحی تقریب اسلام آباد میں ہوئی ،اہتمام پرو اے آئی گلوبل نے کیا تھا۔

تقریب کا مقصد پاکستان کی قومی مصنوعی ذہانت کی پالیسی، یونیسکو کے اخلاقی اے آئی فریم ورک اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگی میں ذمہ دار اور جامع اے آئی اپنانے کو فروغ دینا تھا،تقریب میں 150 سے زائد شرکاءنے شرکت کی جن میں مصنوعی ذہانت کے ماہرین، صنعت کے رہنما، پالیسی ساز، ماہرین تعلیم، اور نوجوان جدت پسند شامل تھے، تقریب پاکستان میں مصنوعی ذہانت کی ترقی، شمولیت، عالمی سطح پر نمائندگی کے نئے دور کی بنیاد ہے،پرو اے آئی گلوبل جو پاکستان سے شروع ہونےوالا بین الاقوامی مصنوعی ذہانت (AI) کا ماحولیاتی نظام ہے۔

افتتاحی تقریب میں مختلف کلیدی خطابات، پینل ڈسکشنز، اور نیٹ ورکنگ سیشنز شامل تھے جن میں شرکاءنے AI فار نیشنل ڈیولپمنٹ، اخلاقی اصولوں پر مبنی AI، اور وزارتوں، تعلیمی اداروں اور سٹارٹ اپس کے درمیان تعاون جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا،عمارہ آفتاب نے کہا پاکستان کو مصنوعی ذہانت کے عالمی رہنماﺅں کی صف میں شامل کریں گے۔