راولپنڈی (مشرق نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ پاکستان نے میچ کے پہلے روز چائے کے وقفے تک تین وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنالئے ہیں۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 35 رنز پر گری تھی جب امام الحق 17 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔دوسرے بیٹسمین عبد اللہ شفیق 57 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم صرف 16 رنز بناسکے۔ کپتان شان مسعود 77 اور سعود شکیل 6 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
قبل ازیں جنوبی افریقہ دوسرے ٹیسٹ میں بھی ٹاس جیتنے میں ناکام رہا۔ پاکستان کی جانب سے ٹیم میں ایک کھلاڑی کی تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا جو آج اپنے کیرئیر کا آغاز کر رہے ہیں۔
کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ پچ تھوڑی سی خشک لگ رہی ہے لیکن ہمیں معلوم نہیں کہ یہ کیسی کھیلے گی، ہم نے یہاں کافی عرصے سے نہیں کھیلا، اس لئے بہتر ہے کہ پہلے بیٹنگ کریں۔ مہمان ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا کہ ہم نے لاہور ٹیسٹ کی پہلی اننگز سے کافی سبق سیکھا ہے، دوسرے میچ میں ویان ملڈر اور سبرین کی جگہ مارکو جینسن اور کیشو مہاراج کو شامل کیا گیا ہے۔
راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ جاری



















