ٹی ایل پی کا پرتشدد احتجاج، 2021 سے لیکر ابتک 11پولیس جوان شہید


لاہور: (کرائم رپورٹر)ٹی ایل پی کا پرتشدد احتجاج، 2021 سے لیکر ابتک پنجاب پولیس کے 11جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔


لاہور سمیت مختلف شہروں میں پرتشدد واقعات میں پولیس اہلکار نشانہ بنے، شہدا میں سب انسپکٹر شہزاد نواز، ابوبکر ،ایوب ،خالد جاوید، شفقات علی، عمران ،افضل ،غلام رسول ،عدنان، رزاق ،اکبر شامل ہیں۔

آئی جی پنجاب نے کہاپولیس شہدا نے ملک میں امن و امان قائم رکھنے کےلئے جان کی قربانی دی، سرکاری اعزاز کےساتھ دفن کیا گیا،شہدا کے خون کا ہر قطرہ امن کی ضمانت ہے، قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

دوسری جانب نامزد ملزموں کی گرفتاری کےلئے کریک ڈاﺅن کادائرہ دیگر شہروں تک وسیع کردیا گیا ،پولیس کے مطابق موبائل کالز ریکارڈ ، واٹس ایپ گروپس کی مدد سے مزید ملزموں کا سراغ لگایا جارہا ہے،سوشل میڈیا کے ذریعے بھی نشاندہی کرکے گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔