امریکہ میں شٹ ڈاون ،ہزاروں افراد نوکریوں سے فارغ
واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکہ میں شٹ ڈاون ،ہزاروں افراد کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا۔
بلومبرگ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 4 دن کے اندر ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکال دیا،اربوں ڈالرز کے فنڈ فیڈرل گورنمنٹ کے اکاونٹس میں ٹرانسفر ،کانگریس کی منظوری کے بغیر ڈیموکریٹس کے کئی پروگرام بند کردئیے،ٹرمپ انتظامیہ نے دھمکی دی ڈیموکریٹس نے مطالبات نہ مانے تو مزید برطرفیاں ہو سکتی ہیں۔

















