استحکام کے باوجود پاکستان کو افراط زر کا چیلنج درپیش ہے،آئی ایم ایف
اسلام آباد:(بیورورپورٹ) آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت پرمثبت پیشگوئی کردی۔
آوٹ لک رپورٹ کے مطابق2025 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.5 فیصد ،2026 میں 4.3 فیصد تک پہنچے گی،مہنگائی کی شرح 2025 میں 23.6 فیصد ، 2026 میں 14.3 فیصد رہنے کا امکان ہے،کرنٹ اکاونٹ خسارہ 2025 میں جی ڈی پی کا 1.8 فیصد اور2026 میں کم ہو کر 1.3 فیصد تک آنے کی پیش گوئی ہے،بےروزگاری کی شرح 2025 میں 8.3 فیصد اور 2026 میں 7.3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف نے کہاپاکستان تیل درآمد کرنے والے ممالک میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے،استحکام کے باوجود افراط زر کا چیلنج برقرار ہے۔



















