لاہور(اپنے نمائندے سے) ریلویز انتظامیہ کی نا قص منصوبہ بندی مال بردار اور مسافر کوچز کی بروقت مرمت نہ ہونے کے باعث خستہ حالی کا شکار ، مال بردار گاڑیوں اور مسافرکوچز کی شدید کمی کا سامنا، 9823 مال بردار اور 606 مسافر کوچز مختلف مقامات پر کھٹارا بن گئی۔ایک ہزار کوچز کی قلت کا سامنا ، انتظامیہ کی بے حسی محکمہ کو اربوں روپے کا مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔زرائع کے مطابق پاکستان ریلویز انتظامیہ کی جانب سے منصوبہ بندی کا فقدان دیکھنے میں آرہا ہے جس کی وجہ سے محکمے کی مسافر اور فریٹ ٹرینز کی کوچز بد حالی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے کا فی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے کے بیڑے میں 16ہزار 142گڈز ویگن( مال بردار) گاڑیاں اور 1ہزار 819میں مسافر کوچز شامل ہیں۔ دستاویزات کے مطابق اس وقت پاکستان ریلوے کو کوچز اور فریٹ ٹرینوں کی شدید کمی کا سامنا ہے جو ہیں اس میں سے زیادہ تر اپنی عمر پوری کر چکی ہیں۔ مرمت نہ ہونے کی وجہ سے کوچز کو مختلف مقامات پر خراب حالت میں چھوڈ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے اربوں روپے کی کوچز خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہیں۔ ریلویز انتظامیہ کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث سینکڑوں کوچز مکمل طور پر تباہ ہو کر کنڈم ہو گئی ہے جو کہ ریلویز کو اربوں روپے مالیت کے خسارے کا سامنا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت تقریباً 1ہزار کے قریب کوچز کی قلت کا سامنا ہے جس سے گڈز اور مسافر ٹرینیں تاخیر یا پھر بندش کا شکار ہیں انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے مال بردار کوچز پر بوجھ ڈالنے کے دوران واگنوں کی سالمیت برقرار نہ رہنا، خستہ حالت کی وجہ سے نقصان کا امکان زیادہ ہوا ہے پارٹس کی دستیابی کم ہے، اور بعض واگن وہ پرزے استعمال کرتے ہیں جو مناسب نہیںہوتے جیسے کم معیار کی بولٹن، کم معیار کی ویلڈنگ وغیرہ اس صورتحال کی وجہ سے گڈز اور منسافر کوچز کنڈم ہونے کے ساتھ مبینہ طور پر منشیات کے استعمال کے مقام کی خاطر استعمال دیکھنے میں آرہا ہے۔ ریلویز حکام کے مطابق ریلوے نے کچھ جدید اور ہائی کیپیسٹی واگن متعارف کروائے ہیں لوکل پیداوار مگر تدریجی رفتارپاکستان نے چائنا ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے تحت لوکل طور پر گڈز واگن تیار کرنا شروع کئے ہیں اور تقریباً 400 واگن تیار کی گئی ہیںجبکہ مزید بہتری لائی جا رہی ہے ۔
ریلوے ، مال بردار، مسافر کوچز کی شدید قلت، ادارے کو بھاری خسارے کا سامنا



















