پاکستان، افغانستان تحمل سے کام لیں، قطر،ایران


دوحہ،تہران :(مشرق نیوز)ایران،قطر نے کہا ہے پاکستان ،افغانستان تحمل سے کام لیں اور سفارتکاری سے مسائل حل کریں۔

قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا دونوں ممالک تحمل، بات چیت و سفارتکاری سے مسائل کاحل نکالیں، خطے میں امن و استحکام کےلئے کشیدگی میں کمی ناگزیر ہے، پاکستان ،افغانستان کے درمیان کشیدگی خطے کے امن پرمنفی اثرڈال سکتی ہے،دونوں ممالک کے عوام امن و خوشحالی کےلئے پرعزم ہیں۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا پاکستان ،افغانستان کشیدگی پرتشویش ہے ہرملک کی علاقائی سالمیت و قومی خودمختاری کا احترام ضروری ہے،کشیدگی کم کرنے کےلئے پاکستان ،افغانستان فوری مذاکرات کریں، ایران مدد کےلئے تیار ہے۔