لاہور، اسلام آباد: (کرائم رپورٹر،بیورورپورٹ)مذہبی جماعت کا احتجاج ،راستے بند،معمولات زندگی مفلوج،عوام خوار ہوکررہ گئے۔
لاہورسے اسلام آباد موٹروے ہر قسم کی ٹریفک،لاہور داخلے کےلئے بابوصابو اورٹھوکرنیاز بیگ سے موٹروے پر انٹری بند ہے،میٹرو بس ،اورنج لائن ٹرین دوسرے روز بھی معطل رہی،گجرات میں دریائے چناب پل کے قریب،جی ٹی روڈ پر کھاریاں اور سرائے عالمگیر کے مقامات پر خندقیں کھود دی گئیں،پنجاب ، خیبرپختونخوا کو ملانے والی جی ٹی روڈ پر ٹریلر و کنٹینر کھڑے ہیں،جڑواں شہروں میں سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے،داخلی و خارجی راستوں سمیت اندرون شہر کی متعدد سڑکیں بند ، موبائل انٹرنیٹ سروس تاحال معطل ہے، ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا۔
ادھر ترجمان پنجاب پولیس نے کہا تحریک لبیک کے پرتشدد و مسلح احتجاج کا مقصد ملک کا امن و امان برباد ، عوام کیلئے مشکلات کھڑی کرنا اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے کے علاوہ کچھ نہیں،غزہ کے مظلوم عوام سے کسی طور پر بھی اظہار یکجہتی قرار نہیں دیا جاسکتا،TLP توڑ پھوڑ کرکے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتی ہے،اقدامات سے واضح نظر آرہا ہے ٹی ایل پی کو غزہ میں امن قائم ہونے سے کوئی سروکار نہیں ،انتشاری روش اسرائیلی یہودیوں کے مشن کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔
پولیس ترجمان نے کہا احتجاج میں موجود مسلح جتھے سوشل میڈیا پر اپنی مظلومیت کا بیانیہ بناکر عوام کو گمراہ کررہے ہیں،پولیس اہلکاروں کا اغوا،کیا جانے والا بہیمانہ تشدد کسی صورت فلسطین کے مسلمانوں کی ترجمانی نہیں کرتا بلکہ سراسر ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے،قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا اور ریاست کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا، عوام افواہوں سے دور رہیں،امن و امان قائم رکھنے میں پولیس کا بھرپور ساتھ دیں۔
دریں اثناڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا انتہائی افسوسناک امر ہے وطن عزیز جب بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا اور حالات اچھے موڑ کی طرف جاتے ہیں تو کوئی نہ کوئی گروہ کسی خفیہ ایجنڈے کے تحت بے بنیاد ایشو کو لےکر احتجاج و انتشار شروع کر دیتاہے،پچھلے کچھ دنوں سے مذہبی و سیاسی جماعت کی جانب سے برائے نام ایجنڈاکو بنیاد بنا کر پر تشدد احتجاج کیا جا رہا ہے،تمام ریاستی اداروں نے مشترکہ طور پر وطن عزیز کے وسیع تر مفاد،امن و امان کو قائم رکھنے کےلئے مذاکرات کو ترجیح دی اور ہر ممکن حد تک صبر کا رستہ اپنایا۔
فیصل کامران نے کہا بات چیت اور گفتگو کے تمام دروازے ہر وقت کھلے رکھے تاہم مذہبی جماعت نے مطالبات مذاکرات کی میز پر پیش کرنے کی بجائے تشدد و احتجاج کا راستہ اپنایا،ایس پیز، انسپکٹرز سمیت 112 پولیس افسر و اہلکارشدید زخمی ہیں، احتجاج کرنے والوں نے ڈنڈے، اینٹوں، پتھروں ،اسلحے کا بے دریغ استعمال کیا،کئی اہلکار ابھی تک لاپتہ ہیں، پولیس گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کےساتھ تھانوں کی عمارتوں پر قبضہ کیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ریاست پاکستان کے مفاد اور شہریوں کی حفاظت کےلئے پولیس ہر اول دستہ کے طور پر موجود رہی ہے اور موجود رہے گی،وطن عزیز ،شہریوں کےخلاف اٹھنے والے ہر قدم کو روکنے کےلئے مکمل تیار ہےں۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















