آئی ایم ایف سے کرپشن اینڈ گورننس رپورٹ ،زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کیلئے مہلت طلب


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے آئی ایم ایف سے کرپشن اینڈ گورننس رپورٹ اورزرعی آمدن پر انکم ٹیکس کیلئے مہلت مانگ لی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سیلاب سے زرعی معیشت متاثر ہونے کے سبب صوبے فوری طور پر ایگریکلچر انکم ٹیکس نافذ کرنے پر آمادہ نہیں، معاشی ٹیم نے سٹرکچرل بنچ مارکس پر نرمی کی درخواست بھی کردی تاکہ معاہدہ جلد از جلد مکمل ہو سکے،آئی ایم ایف نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کیلئے اوپن مارکیٹ یا نجی شعبے سے خریداری کا میکنزم فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

دوسری جانب وزیر خزانہ آئی ایم ایف ،ورلڈبینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکہ چلے گئے،انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن ،ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔