ماسکو:(مشرق نیوز) افغانستان کو دہشتگردی ،بیرونی مداخلت سے پاک کرنا ہوگا،ماسکو فارمیٹ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اجلاس میںپاکستان،افغانستان، بھارت، ایران، قازقستان، چین، کرغزستان، روس، تاجکستان کے خصوصی نمائندوں و اعلیٰ حکام نے شرکت کی، پہلی بار افغان وفد وزیر خارجہ امیر متقی کی سربراہی میں رکن کی حیثیت سے شریک ہوا،مشترکہ اعلامیے میں افغانستان سے دوطرفہ و کثیرالجہتی سطحوں پر انسداد دہشتگردی تعاون مضبوط بنانے ،دہشتگردی کے مختصر مدت میں خاتمے کےلئے جامع اقدامات کرنے کےلئے افغانستان کی حمایت پر زور دیا گیا۔
مشترکہ بیان میں کہا گیادہشتگردی افغانستان، خطے ،دنیا کی سلامتی کےلئے سنگین خطرہ ہے،علاقائی فریم ورک کے اہم کردار پر زور دیاجائے،افغانستان کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ممالک اقتصادی بحالی و ترقی کے وعدے پورا کریں،اعلامیے میںآزاد، متحد ،پرامن ریاست کے طور پر افغانستان کے قیام کےلئے حمایت کا اعادہ،اقتصادی و تجارتی تبادلوں، علاقائی ممالک اور عالمی برادری کےساتھ افغانستان میں سرمایہ کاری کے تعاون پر زور دیا گیا۔
ماسکو فارمیٹ اجلاس میں شامل مماملک نے واضح کیا افغانستان و پڑوسی ممالک میں فوجی انفراسٹرکچر قائم کرنے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں، افغان سرزمین ہمسایہ و دیگر ممالک کی سلامتی کےخلاف استعمال نہ ہو۔
قبل ازیں وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایم صادق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہاافغانستان کےلئے 4 فریقی اجلاس میں پاکستان، چین، روس اور ایران کے خصوصی نمائندوں نے شرکت کی،علاقائی امن و سلامتی کے امور پر غور ،افغانستان میں پائیدار، خود مختار و پرامن ریاست کے قیام کے عزم کا اعادہ ،دہشتگردی و بیرونی مداخلت سے پاک کرنے پر زور دیا گیا۔
صادق خان نے کہا شرکا نے افغانستان میں بعض کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا، کالعدم دہشتگرد گروہوں میں ٹی ٹی پی، بی ایل اے، مشرقی ترکستان اسلامی تحریک، جیش العدل، داعش اور القاعدہ شامل ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کےلئے قریبی ہم آہنگی اور مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لارﺅف نے ماسکو آمد پر افغان وزیر خارجہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا افغانستان میں استحکام خطے کے امن کےلئے ضروری ہے،مغربی ممالک نے افغانستان کو تنہا چھوڑ کرعوام کو مشکلات میں دھکیل دیا ، افغانستان کے منجمد اثاثے فوری واپس کیے جائیں تاکہ افغان عوام کو معاشی ریلیف مل سکے
افغانستان کو دہشتگردی ،بیرونی مداخلت سے پاک کرنا ہوگا،ماسکو فارمیٹ

















