شرح سود میں کمی آئی ایم ایف جائزے سے مشروط ہے،گورنر سٹیٹ بینک


کراچی:(بیورورپورٹ) سٹیٹ بینک نے شرح سود میں کمی کو سیلابی نقصانات اور آئی ایم ایف جائزے سے مشروط کردیا۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک نے کہا مجموعی طور پرمہنگائی مرکزی بینک کے ہدف میں رہے گی، مہنگائی کی شرح قلیل مدت میں 5 سے 7 فیصد ہدف سے زائد رہ سکتی ہے،سخت مانیٹری پالیسی نے مہنگائی کمی میں کلیدی کردار ادا کیا اور ایسی ہی سخت مانیٹری پالیسی سے آئندہ بھی فائدہ مند ہوگی تاہم شرح سود میں کمی کا فیصلہ سیلابی نقصانات کے تخمینے اور آئی ایم ایف کے جائزے پر منحصر ہوگا، مانیٹری اور اقتصادی پالیسیوں میں ہم آہنگی اچھے نتائج دے رہی ہے۔